.

سعودی عرب: قرآن کریم کے ڈیڑھ ملین سے زاید نسخے تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں قرآن کریم کی طباعت واشاعت کے سرکاری ادارے’’شاہ فہد انسٹیٹیوٹ پرائے طباعت قرآن‘‘ کی جانب سے ماہ رجب میں قرآن پاک کے ڈیڑھ ملین سے زیادہ نسخے تقسیم کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ فہد انسٹیٹٰیوٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک میں بتایا گیا ہے کہ ماہ رجب سنہ 1437ھ کو ادارے کے زیراہتمام طبع کردہ قرآن پاک کے مختلف سائز، دوسری زبانوں میں تراجم کے ساتھ، بغیر تراجم کے کے پارے اور سی ڈیز پر مشتمل قرآن پاک کے 15 لاکھ 98 ہزار 198 نسخےخیراتی اداروں، دوسرے ممالک ک سفارت خانوں، مقامی این جی اوز ، سعودی عرب کے بیرون ملک سفارت خانوں، قونصل خانوں اور سرکاری اداروں میں تقسیم کیے گئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ تقسیم کردہ قرآن پاک کے نسخوں میں15 لاکھ 33 ہزار 740 قرآن پاک کے مکمل نسخے، 60 ہزار 60 پارے، مختلف معروف قراءکی آواز میں ریکارڈ تلاوت کلام پاک کی 2000 سی ڈیز، 42 ہزار 999 غیرملکی زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم اور 13 ہزر 999 دینی کتب شامل ہیں۔

شاہ فہد انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 1405ھ سے 1437ھ تک قرآن پاک کے 291,529,235 کے نسخے جاری کیے گئے ہیں۔