.

سعودی عرب : روزہ 15 گھنٹے سے زیادہ.. درجہ حرارت 50 ڈگری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

رواں سال رمضان میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹوں سے زیادہ ہوگا۔ یہ بات " دی عرب یونین فار ایسٹرونومی اینڈ اسپیس سائنسز" کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

الزعاق نے واضح کیا کہ اس دوران درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ انہوں بتایا کہ رواں سال موسم گرما میں گرم ترین علاقے الخرج اور الاحساء ہوں گے۔

سعودی عرب میں روزے کے طویل ترین دورانیے والے علاقوں کے حوالے سے الزعاق کا کہنا تھا کہ مملکت کے شمال مغربی علاقوں میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہوگا۔ لہذا تبوک شہر میں یہ دورانیہ ساڑھے 15 گھنٹے، دمام شہر میں 15 گھنٹے 18 منٹ جب کہ دارالحکومت ریاض میں دورانیہ 15 گھنٹے اور 8 منٹ ہوگا۔

ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق فلکیاتی تخمینے کے لحاظ سے رواں سال یکم رمضان بروز پیر (6 جون) ہوگی۔