ایران : قدامت پسند علی لاریجانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران میں معتدل مزاج قدامت پسند رہ نما علی لاریجانی کو اتوار کے روز ایک بار پھر مجلس شوری (پارلیمنٹ) کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رائے شماری کے دوران لاریجانی کو 173 ووٹ ملے جب کہ ان کے اصلاح پسند حریف محمد رضا عارف 103 ووٹ حاصل کر سکے۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے مذکورہ رائے شماری قانون ساز انتخابات کے بعد عمل میں آئی ہے۔ انتخابات کے ذریعے سیاسی قوتوں کا از سر نو توازن قائم ہو گیا ہے جس میں ایک طرف قدامت پسند اور دوسری جانب صدر حسن روحانی کے زیرقیادت اتحاد بنانے والے اصلاح پسند اور اعتدال پسند ہیں۔ تاہم اس توازن کے باوجود آخر الذکر پارلیمنٹ کے اسپیکر کا منصب حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں