غیرمسلموں کو مکہ کی مساجد داخلے کی اجازت

اقدام کا مقصد غیرمسلموں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی حکومت نے مکہ مکرمہ کی چار تاریخی مساجد غیرمسلم زئرین کے لیے کھول دی ہیں۔

سعودی اخبار’عکاظ‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیرمسلم شہریوں کو مساجد میں آنے کی اجازت دینے کا مقصد انہیں اسلامی تہذیب وثقافت اور اسلامی فن تعمیر سے روشناس کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کی چار تاریخی مساجد جامع مسجد الرحمۃ، جامع مسجد التقویٰ، جامع مسجد شاہ فہد اور جامع مسجد شاہ سعود میں غیرمسلموں کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

مدینہ منورہ میں مسجد قباء کے امام وخطیب الشیخ صالح المغامسی نے غیرمسلموں کے مساجد میں داخلے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسجد میں کوئی بھی شخص داخل ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے مسلمان ہونا شرط نہیں ہے۔ اسلام میں غیرمسلموں کے مساجد میں داخلے پر کوئی ممانعت نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں