.

ایران کا اپنے کٹھ پتلی عراق کو گندے انڈوں کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں موجودہ حکومت کو ایران کی کٹھ پتلی کہا جاتا ہے مگر تہران کی منافقت کا عالم دیکھیے کہ وہ اپنے وفاداروں کے ساتھ بھی دھوکہ دہی سے بازنہیں آ رہا ہے۔

حال ہی میں انکشاف ہوا ہے ایران میں جمع ہونے والے گندے انڈوں کی بھاری مقدار عراق کو برآمد کی گئی ہے تاہم عراقی حکام نے اپنے 'محسن' کی جانب سے ملنے والے گندے انڈے تلف کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے گندے انڈوں سے بھرے دو کینٹینر عراق بھجوائے گئے۔ بغداد کے قریب زرباطیہ چیک پوسٹ پر انڈوں کی چیکنگ کی گئی تو وہ تمام گندے نکلے۔

بغداد پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گندے انڈے صابن کے ڈبوں کے اندر اور ان کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ تہران سرکار کی جانب سے عراق کو گندے انڈے کیوں بھجوائے گئے؟