.

شام: بشار الاسد کی اہلیہ کا ذاتی محافظ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی حکومت کے زیرانتظام میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء کے ذاتی محافظ "علاء مخلوف" کو ہفتے کے روز دارالحکومت دمشق میں ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔

مخلوف کی ہلاکت کے حوالے سے بشار کے ہمنواؤں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔ ان الزامات کے مطابق علاء مخلوف کی گاڑی کو دھماکا خیز آلے کے ذریعے تباہ کرنے کے پہلے ذمہ دار سرکاری فوج کی انٹیلجنس کے بعض افسران ہیں۔ دوسری جانب " احرار علویین" تحریک نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ اس طرح کی دیگر کارروائیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ علاء مخلوف کا تعلق القرادحہ شہر کے زیرانتظام قصبے معیربان سے ہے۔ بشار الاسد کے خاندان کے انتہائی قریب مخلوف اپنی ہلاکت سے قبل اسماء الاسد کا ذاتی محافظ رہا۔