.

شیخ السدیس کے انداز کا حامل مراکش کا قاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"العربیہ" نیوز چینل پر رمضان المبارک کے خصوصی پروگرام "ورتّل القرآن" کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز نشر ہونے والے پروگرام کے مہمان مراکش کے قاری یاسین کصوان تھے۔ وہ ان قرا حضرات میں سے ہیں جنہوں نے مراکش کے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ اس کی وجہ یاسین کصوان کی آواز کی مٹھاس اور بڑے قرا حضرات کا انداز اپنانے میں ان کی منفرد صلاحیت ہے۔

کصوان رباط کی مسجد میں امام و خطیب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مسجد حرام کے معروف امام شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی تلاوت سے بے انتہا متاثر ہیں۔ اس حد تک کہ وہ ایک چھوٹے ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے دن رات ان کی تلاوت سنا کرتے تھے یہاں تک کہ وہ سو بھی رہے ہوتے تھے تو شیخ السدیس کی آواز ان کے کانوں میں رس گھول رہی ہوتی تھی۔

کصوان نے مزید بتایا کہ وہ شیخ السدیس سے بہت زیادہ متاثر ہوئے یہاں تک کہ غیرمحسوس طریقے سے قرآن کی تلاوت میں شیخ کا انداز اپنا لیا۔