.

حرم مکی: بھٹک جانے والی بچی سیکورٹی اہل کار کی آغوش میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرم مکی میں کسی معتمر نے ایک خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا، جس میں ایک سیکورٹی اہل کار اپنی گود میں ایک ننھی بچی کو لیے بیٹھا ہے۔ یہ بچی طواف کے صحن کی جانب آنے والے ایک داخلی راستے پر بھٹک رہی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر کو بڑے پیمانے پر پسندیدگی حاصل ہو رہی ہے۔ بہت سے لوگوں نے سیکورٹی اہل کار کے اس فعل کو خصوصی طور پر نوٹ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے حوالے سے اس کے جوش و جذبے کو سراہا ہے۔