.

سعودی فرمانروا کی دعوت پر100 شخصیات کی عمرہ کی ادائیگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین عمرہ پروگرام کے تحت مسلمان ملکوں کی ایک سو اہم شخصیات کے عمرہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی مہمانوں کو عمرہ کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حالیہ ایام میں خادم الحرمین الشریفین عمرہ پروگرام کے تحت عمرہ کی ادائی کے لیے برصغیر، جنوب مشرقی ایشیا، بلقان ریاستوں اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت کل 22 ملکوں سے 100 شخصیات سعودی عرب پہنچ چکی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ہر سال عمرہ اور حج کے سیزن میں مسلمان ممالک کی دلجوئی اور اتحاد امت کے لیے مسلمان شخصیات کو سرکاری خرچے پر حج اور عمرہ کی سعادت سے بہرمند کرایا جاتا ہے۔

اس بار سعودی عرب پہنچنے والی اہم شخصیات میں مختلف ممالک کے مفتیان کرام، مذہبی جماعتوں کے قائدین اور دیگر سرکردہ افراد شامل ہیں۔

سعودی عرب کے شاہی مہمان کی حیثیت سے حجاز مقدس پہنچنے والی مسلمان عالمی شخصیات نے عمرہ کی سعادت کرانے پر ریاض حکومت اور خادم الحرمین الشریفین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حرمین شریفین کی توسیع اور عمرہ و حج کے مناسک کی ادائی کے لیے دی گئی ہمہ نوع سہولیات کو سراہا۔