یمن: حوثی اور صالح ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر شدید حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب اتحادی افواج کے طیاروں نے جمعرات کے روز یمن کے دو صوبوں تعز اور الجوف میں حوثی ملیشیاؤں اور صالح فورسز کے ٹھکانوں اور کُمک پر بھرپور حملے کیے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتحادی طیاروں نے ملک کے شمالی صوبے الجوف میں 7 فضائی حملے کیے۔ ان کے علاوہ "المصلوب الساقيہ" کے علاقے میں باغیوں کے 5 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اتحادی لڑاکا طیاروں نے تعز میں بھی حوثیوں کی کُمک اور ٹھکانوں پر بمباری کی۔

اس دوران بریگیڈ 35 کے عسکری کیمپ کے اطراف باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنیا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں ، اسلحے کے کئی ڈپو اور دو ٹینک بھی تباہ کردیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں