مغربی کنارا: یہودی آباد کاروں پر حملہ، الخلیل شہر کی بندش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں جمعے کے روز یہودی آبادکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی کارروائی کے بعد ، الخلیل شہر کو بند کردیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ جبل الخلیل کے علاقے میں ایک اسرائیلی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق " حملہ آور نے مغربی کنارے میں الفوار کیمپ کے نزدیک سے گزرنے والے ایک اسرائیلی خاندان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بیت المقدس شہر کے ایک ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچا دیا گیا"۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق واقعے کے فوری بعد جائے حادثہ سے فرار ہوجانے والے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں