یمن: منحرف حوثی رہ نما کی عوام سے معافی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں منحرف حوثی رہ نما علی البخیتی نے ملک کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ حوثیوں کے دفاع کے حوالے سے اُن کی تمام باتوں کو معاف کر دیا جائے۔ البخیتی کی جانب سے یہ مطالبہ الحدث نیوز چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔

علی البخیتی نے باور کرایا کہ حوثی ملیشیاؤں کی قیادت کی جانب سے اُن کو غلط اور جعلی معلومات فراہم کی جاتی تھیں۔ انہوں نے ملیشیاؤں پر قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے ، جھوٹ اور جعل سازی کا الزام عائد کیا۔

علی البخیتی نے اپنے بھائی سے جو حوثیوں کی جماعت کی سیاسی کونسل کے رہ نما بھی ہیں، مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں کو موت کی نیند سلانے اور سیاسی مخاصمین کے گھروں کو دھماکوں سے اڑانے سے متعلق ملیشیاؤں کی پالیسی کے حوالے سے واضح موقف اختیار کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں