خارجی نامراد اور ہلاک ہوا : سعودی سینئر علماء کمیٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سینئر علماء کمیٹی نے جدہ میں امریکی قونصل خانے کے نزدیک ہونے والے دہشت گرد دھماکے کے بعد ، ٹوئیٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر تبصرے میں کہا ہے کہ "خارجی نامراد، ناکام اور ہلاک ہوا۔ اللہ کا شکر ہے جس نے اپنے بندوں کو سلامت رکھا"۔

کمیٹی نے اپنے ٹوئیٹ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا حوالہ دیا کہ "جس نے خود کو کسی چیز سے قتل کیا روزِ قیامت وہ اسی چیز کے ذریعے عذاب میں مبتلا کیا جائے گا"۔

گزشتہ شام جدہ شہر میں ایک خودکش حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا جس پر اس نے خود کو ڈاکٹر سلیمان فقیہ ہسپتال کی پارکنگ میں دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں