.

گولان : شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گولان کے پہاڑی علاقوں میں فائرنگ کے بعد اُس نے شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی ترجمان کے مطابق شامی سرکاری فوج کے دونوں ٹھکانوں کو اتوار اور پیر کی درمیانی رات نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی گولان کے پہاڑی علاقے میں اسرائیلی سیکورٹی باڑھ کو نقصان پہنچنے کے بعد عمل میں آئی۔

فوجی ترجمان نے دونوں ٹھکانوں یا اسرائیل کی جانب سے حملے میں استعمال کیے جانے والے اسلحے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں فراہم کیں۔