.

الجوف کا بیشتر حصہ باغیوں سے چھڑا لیا: یمنی فوج

عمران اور صعدہ کے تمام علاقے جلد آزاد کرانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد علی المقدشی نے کہا ہے کہ فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے مشترکہ آپریشنز کے دوران الجوف گورنری کا بیشتر حصہ حوثی باغیوں سے چھڑا لیا ہے جب کہ فوج جلد ہی عمران گورنری کے حرف سفیان اور صعدہ کو بھی باغیوں سے چھڑا لے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنرل محمد علی المقدشی نے ان خیالات کا اظہار الجوف کے اگلے مورچوں کے دورے کے دوران فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔

جنرل المقدشی نے الجوف میں اگلے مورچوں کے دورے کے دوران بریگیڈ چھ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل امین الوائلی، ملٹری بریگیڈز یونٹس کی قیادت اور المتون، المصلوب اور شمالی الجوف میں حام کے مقامات پر لڑنے والے فوجی افسروں سے ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے شمال مغربی الجوف کے المتون ڈاریکٹوریٹ، حال ہی میں باغیوں سے چھڑائے گئے حام پہاڑی علاقوں اور دیگر اہم تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔