ایرانی قوم ’خمینی مظالم‘ کا سب سے زیادہ شکار ہوئی

عالم اسلام ایرانی قوم کے حقوق کی حمایت کرے:شہزادہ الفیصل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کےسابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ایرانی قوم آیت اللہ علی خمینی کے قائم کردہ ولایت فقیہ کے نظام حکومت اور اس کے مظالم سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ انہوں نے عالم اسلام سے خمینی رجیم سے نجات دلانے کے لیے ایرانی قوم کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ترکی الفیصل نے ان خیالات کا اظہار فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایرانی اپوزیشن کی جانب سے منعقد کردہ ایک کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں ولایت فقیہ کے نظام کے ظلم کا سب سے زیادہ شکار وہاں کے عوام ہوئے ہیں۔ ایران کے مرشد اعلیٰ نے ایران سے باہر دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں بھی دخل اندازی سے گریز نہیں کیا۔

شہزادہ الفیصل نے کہا کہ خمینی رجیم نے نہ صرف اپوزیشن اور سیاسی کارکنوں کو کچلنے کی کوشش کی بلکہ پورے ایران میں نسل اور مذہب کی بنیاد پر بھی تفریق کرتے ہوئے مظالم ڈھائے گئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پیرس میں ایرانی اپوزیشن کی جانب سے ’’میں ایرانی رجیم کا تختہ الٹنا چاہتا ہوں‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ کانفرنس میں ایرانی حزب اختلاف کی نمائندہ شخصیات سمیت دوسرے ملکوں کے سیاسی رہ نماؤں نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں