.

کویت : جدہ کے خودکش حملہ آور کے 3 پاکستانی عزیز بے دخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں ریاستی سیکورٹی کے ادارے نے ملک میں ملازمت کے لیے موجود 3 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کردیا ہے۔ یہ تینوں افراد گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ڈاکٹر سلیمان فقیہ ہسپتال کی کارپارکنگ میں دھماکا کرنے والے عبداللہ گلزار خان کے عزیز ہیں۔

کویتی اخبار "القبس" کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سیکورٹی ادارے نے اقامت کے امور سے متعلق عام انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بعض ایشیائی ملکوں کے باشندوں کے لیے وزٹ ویزہ نکالتے ہوئے اقدامات کو سخت بنایا جائے۔ یہ مطالبہ گزشتہ ہفتوں کے دوران پیش آنے والی دہشت گرد کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔