بغداد : خودکش بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال مشرقی علاقے الرشیدیہ میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی حکام کے مطابق خودکش بمبار نے منگل کی صبح اپنے بارود سے بھرے پک اپ ٹرک کو الرشیدیہ میں فروٹ اور سبزی منڈی میں دھماکے سے اڑایا ہے۔اس وقت وہاں لوگوں کا بڑا رش لگا ہوا تھا ۔دھماکےسے متعدد کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس کا طریق واردات داعش کے بم حملوں سے مشابہ ہے۔گذشتہ ہفتے داعش نے بغداد کے علاقے الکرادہ میں بارود سے بھرے ایک ٹرک کو بم دھماکے سے اڑایا تھا جس کے نتیجے میں دو سو بانوے افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سنہ 2003ء میں امریکا کی عراق پر چڑھائی کے بعد یہ سب سے تباہ کن بم دھماکا تھا۔گذشتہ جمعرات کو بغداد کے شمال میں ایک اور بم دھماکے میں سینتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں