عراق: بغداد میں خودکش کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی دارالحکومت بغداد میں بدھ کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر کار بم دھماکا کر دیا۔ بغداد کے شمال مشرقی داخلی راستے کے نزدیک الحسینیہ اور الشعب کے علاقوں کے درمیان ہونے والی اس کارروائی کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

یہ داخلی راستہ عراقی دارالحکومت میں سب سے زیادہ رش کی جگہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں روزانہ مختلف نوعیت کی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جاتی ہیں۔

یہ قطاریں دیالی صوبے کی سمت کئی کلومیٹر تک پھیلی ہوتی ہیں۔ بڑی گاڑیوں کے علاوہ نجی گاڑیوں اور ٹیکسیوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

یہ دو روز کے اندر اپنی نوعیت کا دوسرا دھماکا ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز بغداد کے شمالی علاقے الراشدیہ میں سبزی بازار میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے تھے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا جب کہ پولیس اور ایمبولینس کی گاڑیاں بغداد اور دیالی کے درمیان راستے پر واقع علاقے کی جانب چل پڑیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں