داعش کے جنگجوؤں نے شامی فوج کا طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے مشرقی شہر دیرالزور کے نزدیک داعش نے اسدی فوج کا ایک لڑاکا جیٹ مار گرایا ہے۔

داعش سے وابستہ اعماق نیوز ایجنسی نے جمعرات کو اس تباہ شدہ طیارے کی ویڈیو جاری کی ہے۔طیارے کے آگ کے شعلوں میں لپٹے مختلف حصے ایک پتھریلی گراؤنڈ پر پڑے دیکھے جاسکتے ہیں اور فوجی وردی میں ایک لاش کے اعضاء کی بھی ایک شاہراہ پر نمائش کی گئی ہے۔اس نے کہا ہے کہ لاش طیارے کے پائیلٹ کی ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے شام میں اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے دیرالزور سے پانچ کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ثردہ کی پہاڑیوں پر شامی طیارہ مار گرایا ہے۔ان پہاڑیوں کے نزدیک ہی دیرالزور کا ہوائی اڈے واقع ہے۔

واضح رہے کہ داعش کا مشرقی صوبے دیرالزور کے زیادہ تر علاقوں پر گذشتہ دو سال سے کنٹرول ہے۔البتہ شامی صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز کا دریائے فرات کے کنارے واقع دیرالزور شہر کے بعض حصوں اور ہوائی اڈے پر کنٹرول ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے اس طیارے کو کیسے مار گرایا ہے۔اپریل کے بعد داعش نے اس علاقے میں شامی فوج کا یہ دوسرا طیارہ تباہ کیا ہے۔داعش نے حالیہ مہینوں میں دو ہیلی کاپٹر بھی مار گرائے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں