صنعاء: اقوام متحدہ کے ایلچی کی باغیوں سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے صنعاء میں باغیوں کے ساتھ ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔ العربیہ نیوز چینل کے مطابق ولد الشیخ کی جانب سے یہ ملاقاتیں کویت میں مشاورت کے آئندہ دور کو بچانے کی کوشش کے طور پر کی جا رہی ہیں۔

ادھر یمنی حکومت نے خیال ظاہر کیا ہے کہ مشاورت کے آئندہ دور کے ملتوی یا منسوخ ہونے کے امکانات ، اس کے انعقاد کے امکانات سے زیادہ قوی ہیں۔

ولد الشیخ نے یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح سے بھی ملاقات کی۔ معزول صدر کی جماعت کی ترجمان میڈیا ویب سائٹوں کے مطابق صالح نے جنگ کے روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا جس کو انہوں نے یمن کا محاصرہ قرار دیا۔

معزول صدر نے اقوام متحدہ کے منشور کی فصل نمبر سات کے تحت یمن کی موجودہ صورت حال ختم کرنے اور شخصیات پر عائد پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ علی عبداللہ صالح نے باور کرایا کہ ان کی جماعت کویت مشاورت کو اس کے مقررہ وقت پر دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

معزول صدر نے اپنی جماعت کی جنرل کمیٹی سے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ ان کی جماعت کویت مشاورت کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے جانا قبول کر چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں