.

ماہ صیام میں معتمرین کو فی منٹ 90 سروسز کی فرہمی!

سعودی فلاحی ادارے کی ماہ صیام میں معتمرین کے لیے خدمات کی تفصیلات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں حجاج اور معتمرین کی بہبود کے لیے سرگرم فلاحی ادارے’ھدیۃ الحاج الخیریۃ‘‘ کی جانب سے ماہ صیام کے دوران روزہ داروں اور متعمرمین کے لیے غیرمعمولی سروسزکی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی تنظیم کی جانب سے ماہ صیام کے دوران معتمرین کو فی منٹ 90 مختلف اقسام کی سروسز فراہم کی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’ھدیۃ الحاج‘ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے گذشتہ رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام میں معتمرین اور روزہ داروں کو 46 مقامات پر مختلف نوعیت کی خدمات فراہم کی گئیں۔ مسجد حرام سے باہر حجاج کے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں، جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین لاقوامی ہوائی اڈے،مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ، مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں، مساجد کے قریب زائرین اور معتمرین کے لیے قائم کردہ کار پارکنگ، معتمرین کی رہائش گاہوں کو جسمانی اور روحانی ضروریات کے پیش نظر خدمات فراہم کی گئیں۔

فلاحی ادارے کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر اور مسجد حرام کے امام وخطیب الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران ان کی تنظیم کی جانب سے چار لاکھ روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا۔ اس دوران 11 لاکھ، 30 ہزار 656 معتمرین کو حرمین شریفین اور اس کے قرب وجوار میں سروسز فراہم کی گئیں جب کہ 80 روزہ داروں کو حرمین شریفین کےباہر خدمات مہیا کی گئیں۔ علاوہ ازیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ایک لاکھ 25 ہزار 988 روزہ داروں کے لیے سحری کا اہتمام کیا گیا۔ 25، 27 اور 29 رمضان المبارک کی راتوں کو 97 ہزار 20 افراد میں ہنگامی کھانے تقسیم کیے گئے۔ کافی، چائے اور کھجور پروگرام کے ضمن میں 49 ہزار 572 پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

ماہ صیام کے دوران روزہ داروں اور معتمرین کی خدمت پر 500 مرد اور 300 خواتین میزبانوں کی خدمات فراہم کی گئیں۔ دینی رہ نمائی پروگرام کے ضمن میں 22 ہزار 423 خدمات مہیا کی گئیں، سورۃ الفاتحہ اور مختصر سور پروگرام کے تحت 2640، فتاویٰ اور ترجمہ پروگرام کے ضمن میں 1076 اور فروغ سنت پروگرام کے تحت 222000 سروسز مہیا کی گئیں۔

حرمین شریفین کی زیارت کے لیے آنے والے خاندانوں کےبچوں کی دیکھ بحال کے پروگرام میں 13 ہزار 272 بچوں کی دیکھ بحال اور ان کی رہ نمائی کی گئی جب کہ راستہ بھول ہونے والے 64 ہزار 387 زائرین کو رہ نمائی کی خدمات مہیا کی گئیں۔ مریضوں کی عیادت کے پروگرام کے تحت اسپتالوں میں 1586 روزہ داروں اور زائرین کو خدمات مہیا کی گئیں۔

ضرورت مند شہریوں میں کپڑوں کی مد میں 56 سروسز فراہم کی گئیں جب کہ غریب اور نادار شہریوں میں 1 لاکھ 51 ہزار 729 خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح ماہ صیام کے آخر میں زکواۃ اور فطرانے کے حوالے سے 46 ہزار 490 خدمات مہیا کی گئیں۔