بحرین: عدلیہ نے "الوفاق" سوسائٹی کو تحلیل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

العربیہ نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق بحرین کی عدلیہ نے اتوار کے روز "الوفاق نیشنل اسلامک سوسائٹی" کو تحلیل کرنے اور اس کی مالی رقوم کے تصفیے کا حکم جاری کیا ہے۔

بحرین کے روزنامے (الايام) کے مطابق شہری عدالت میں بیرسٹر جمعہ الموسی کی سربراہی میں دو دیگر ججوں کے ساتھ مل کر دیے گئے فیصلے میں الوفاق سوسائٹی کو تحلیل کرنے اور اس کی مالی رقوم کو ریاست کے خزانے میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

الوفاق سوسائٹی کی جانب سے وکیل دفاع نے گزشتہ سماعت میں مقدمے سے نکل جانے کا اعلان کیا تھا۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں سوسائٹی کے دفتروں میں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ سوسائٹی کے دفاع سے متعلق سے تیاری کر سکیں تاہم عدالت کی جانب سے اس درخواست پر توجہ نہیں دی گئی۔ شہری عدالت نے 14 جون کو الوفاق سوسائٹی کے تمام دفاتر کی بندش ، اس کے تمام کھاتوں اور مالی رقوم کو محفوظ کر لینے اور سوسائٹی کی تمام تر سرگرمیاں معطل کرنے کا ہنگامی طور پر فیصلہ سنایا تھا۔

بحرین کے وزیر انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں بتایا گیا تھا کہ الوفاق سوسائٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ اس سوسائٹی کے جاری رہنے کا نتیجہ بہت بڑے خطرے کی صورت میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی نے اپنی تاسیس کے وقت سے ہی آئین کے عدم احترام کی کوشش کی اور آئین کی قانونی حیثیت پر بھی بار ہا حملے کیے۔ یہ ہی امور سوسائٹی کے بیانات اور اس کی جاری کارروائیوں سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں الوفاق سوسائٹی قانون کے تحت ایک اجازت یافتہ سیاسی سوسائٹی کی قانونی حیثیت کھو چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں