گولان کی چوٹیوں پر گرینیڈ کے دھماکے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں پر ایک فوجی چوکی کے نزدیک گرینیڈ کے دھماکے میں دو صہیونی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو گرینیڈ پھٹنے کا یہ واقعہ شام کے ساتھ واقع حد متارکہ جنگ کے نزدیک ہرمن کی پہاڑی پر پیش آیا ہے اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ہلاک ہونے والے دونوں فوجیوں کی عمریں بیس اور چوبیس سال تھیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے پڑوسی ملک شام کے گولان کی چوٹیوں کے بارہ سو مربع کلومیٹر علاقے پر 1967ء کی چھے روزہ جنگ میں قبضہ کر لیا تھا اور چودہ سال کے بعد 1981ء میں اس کو صہیونی ریاست میں ضم کر لیا تھا لیکن عالمی برادری اس کے گولان کی چوٹیوں پر قبضے کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں