اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بارہ سالہ فلسطینی بچہ شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے الرام میں کل منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فورسز کی فائرنگ سے 12 سالہ محیی صدقی الطباخی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہاں پر فلسطینی شہری احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی لڑکے پر گولیاں نہیں چلائیں البتہ الرام کے مقام پر پرتشدد احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بم استعمال کیے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں