سعودی عرب عالم عرب کی دوسری بڑی فوج کا حامل ملک بن گیا

عالمی افواج میں سعودی فوج 24ویں بہترین سپاہ قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا کی بہترین افواج میں سعودی عرب نے ایک نیا سنگ میل طے کرتے ہوئے عرب دنیا کی دوسری مضبوط ترین فوج کا حامل ملک ہونے کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’’گلوبر فائر پاور‘‘ کے تیار کردہ جائزے کے مطابق رواں سال سعودی عرب نے بہترین افواج کے اعتبار سے مزید چار پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے 126 ملکوں میں 24 ویں بہترین فوج رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ جب کہ عرب دنیا میں سعودی عرب مصر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

گلوبل فائر پاور نے دنیا کی بہترین اور مضبوط افواج کے لیے 50 مختلف عوامل جائزہ لیا۔ ان میں جوہری اسلحےکے بغیر عسکری میدان میں مہارت، تیاری، فوج کی تعداد، ٹینکوں، جنگی طیاروں اور فوج کے بجٹ جیسے عوامل شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں