کویت نے یمنی فریقوں کو 15 روز کی مہلت دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت نے اپنے ملک میں موجود یمنی مذاکرات کاروں کے لیے ٹائم فریم کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد سلیمان الجار اللہ نے بدھ کے روز "العربیہ" نیوز چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ اگر 15 روز کے اندر معاملات حل نہ ہوئے تو کویت مشاورت کے لیے اپنی میزبانی جاری رکھنے سے معذرت کر لے گا۔

ادھر العربیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کے وفد نے بدھ کے روز حکومتی وفد کے ساتھ مقررہ مشترکہ اور براہ راست اجلاس کا انعقاد ناکام بنا دیا۔ اس اجلاس میں یمن کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد کو بھی شریک ہونا تھا۔

باغیوں کے وفد میں حوثیوں کی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے اقوام متحدہ کے ایلچی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مشاورت کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں