یمن:حکومت فورسز سے جھڑپوں اور بمباری میں 42 باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کے عسکری اور فیلڈ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز اتحادی فوج کے جنگی طیاروں سے کیے گئے حملوں اور حکومتی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سےکم 42 باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز حوثی باغیوں نے تعز شہر کے جبل العروس میں پیش قدمی کی کوشش کی مگر فوج کی جوابی کارروائی میں باغی پسپا ہو گئے۔ اس کارروائی میں کم سے کم 20 حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر ملک کے شمالی شہر الجوف میں المتون، الغیل، المصلوب اور الشعف کے مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور زمینی فوجی دستوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 11 باغی ہلاک ہو گئے۔

عمران گورنری میں میں فضائی حملے میں چار باغی مارے گئے۔ اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے عمران گورنری کی وادی ’’مور‘‘ میں عبیسہ پل اور ’’قفلہ عذر‘‘ کے مقامات پر باغیوں کے دو مراکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں باغیوں کے ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

یمن کے جنوب مشرقی علاقے شبوۃ نامعلوم افراد نے باغیوں کے ایک مقامی مرکز پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد باغی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی شہر میں الرونہ بیحان کے مقام پر بھی گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں تین باغی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ الضالع گورنری میں جمعہ کے روز حکومتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے 3 جنگجو ہلاک اور کم سے کم چھ زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں