بغداد : خودکش بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک ،22 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک چیک پوائنٹ کے نزدیک خودکش بم دھماکے میں بارہ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس کا طریق واردات داعش کے بم حملوں ایسا ہے۔داعش کے جنگجو عراق کے مغربی صوبے الانبار میں عراقی فورسز کے ہاتھوں پے درپے شکست کے بعد سے بغداد اور دوسرے شہروں میں سکیورٹی فورسز اور اہل تشیع کی آبادی والے علاقوں کو اپنے بم حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

جولائی کے اوائل میں داعش نے بغداد کے علاقے الکرادہ میں بارود سے بھرے ایک ٹرک کو بم دھماکے سے اڑایا تھا جس کے نتیجے میں دو سو بانوے افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سنہ 2003ء میں امریکا کی عراق پر چڑھائی کے بعد یہ سب سے تباہ کن بم دھماکا تھا۔اس حملے کے چند روز بعد بغداد کے شمال میں واقع شہر بلد میں ایک اور بم دھماکے میں چالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں