عراقی فوج کے آپریشن میں البغدادی کا معاون ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کی وزارت دفاع نے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک اعلان میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے دیالی گورنری کے شمالی علاقے ابو صیدا کے قریب المخیسہ کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’داعش‘ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے معاون کو ہلاک کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے مطابق دجلہ آپریشنل فورس نے ایک کارروائی کے دوران البغدادی کے معاون ھاشم نصیف جاسم الحیالی کو ہلاک اور اس کے متعدد ساتھیوں کو زخمی کیا ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر عمل میں لائی گئی۔ عراقی فوج کو البغدادی کے معاون کے ٹھکانے کا علم ہوتے ہی نہایت راز داری کے ساتھ وہاں پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک اور اس کے متعدد ساتھیوں کو زخمی کر دیا۔ اس کارروائی میں فوج کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں