مغربی باشندوں کو زیادہ سے زیادہ اغوا کیا جائے : القاعدہ سربراہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

القاعدہ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے جنگجوؤں پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی باشندوں کو اغوا کر کے یرغمال بنائیں اور پھر سخت گیر گرفتار شدگان سے ان کا تبادلہ کریں۔ القاعدہ سربراہ کے بیان کا انکشاف انٹرنیٹ پر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والی ایک ویب سائٹ "سائٹ" کی جانب سے کیا گیا ہے۔

الظواہری نے انٹرنیٹ پر جاری صوتی ریکارڈنگ میں دنیا بھر میں "ہر مسلمان اور ہر مجاہد" کے لیے پیغام دیا ہے کہ وہ مغربی باشندوں کو اغوا کریں "یہاں تک کہ صلیبیوں ، مرتد عناصر اور اسلام کے دشمنوں کی جیلوں میں قید آخری مسلمان مرد اور عورت کو آزاد کرا لیا جائے"۔

آزاد ذرائع سے اس صوتی ریکارڈنگ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ خیال ہے کہ الظواہری پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں کوشاں ہے جہاں طالبان کا رسوخ موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں