مغربی کنارہ: اسرائیلی کارروائی میں ایک فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ بدھ کو صبح صادق کے وقت الخلیل شہر کے شمال مغرب میں واقع قصبے صوريف میں پیش آیا۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی "معا" نے ایک نوجوان کے وفات پا جانے کی تصدیق کی ہے، تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے صوریف قصبے پر دھاوا بول کر ایک گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے محاصرے کے دوران قابض فوج اور دوسری جانب کے درمیان فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے مذکورہ گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے بعد بلڈوزر کے ذریعے اس کو منہدم کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ " ایک اسرائیلی کی موت کا سبب بننے والے حملے کا ذمے دار فلسطینی نوجوان بدھ کی صبح فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا"۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نوجوان یکم جولائی کو ہونے والے حملے کا ذمے دار تھا، اس حملے کے نتیجے میں ربی مائیکل مارک جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں