"اسلام" فرانس جیسے حملے کو مسترد کرتا ہے : سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے شمالی فرانس کے علاقے نارمندی کے قصبے سینٹ ایتین دوروغے میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ مذمت وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے کی زبانی سامنے آئی ہے۔

مذکورہ ذریعے نے باور کرایا کہ "اسلام جو ایک دین حنیف ہے ، اس نوعیت کی بزدلانہ دہشت گرد کارروائی کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ اسلام نے عبادت کے کردار کے تحفظ کو واجب قرار دیا اور اور اس کی بے حرمتی سے منع کیا ہے۔ دیگر مذاہب ، انسانی اقدار اور بین الاقوامی منشورات بھی اس عمل کو مسترد کرتے ہیں"۔

وزارت خارجہ کے ذریعے نے اپنے بیان کے اختتام پر جانی نقصان کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ ، فرانسیسی حکومت اور عوام سے تعزیت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں