حزب اللہ کے قیدی کا حسن نصر اللہ پر دھوکہ دہی کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں القاعدہ تنظیم کا ونگ شمار کی جانے والی تنظیم "النصرہ فرنٹ" نے لبنانی تنظیم حزب اللہ ملیشیا کے ایک قیدی کی وڈیو جاری کی ہے۔

وڈیو میں حزب اللہ کے رکن حسن نزیہ طہ نے ایک چھوٹے کیمرے کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مخاطب کیا اور اس پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔

قیدی کا کہنا ہے کہ "تم لوگ ہمیں مقامات مقدسہ اور اسلام کے دفاع کا بول کر شام لائے تھے، تاہم درحقیقت ہم یہاں بچوں اور عورتوں کو بے گھر کرنے اور ان کو سڑکوں اور راستوں پر پھینکنے کے لیے آئے"۔

اس کے بعد قیدی نے سوال پوچھا کہ " کیا فلسطین کی آزادی کا راستہ ان علاقوں سے شروع ہوتا ہے؟ "

قیدی کا اشارہ ان علاقوں کی جانب تھا جہاں شام میں حزب اللہ لڑائی میں مصروف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں