سعودی فورسز کی یمن میں باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں باغیوں کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے نجران کے علاقے جبل مخروق اور جنوبی شہر ظہران سے یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر بھرپور جوابی حملے کر کے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے نجران میں جبل مخروق کے علاقے میں حوثی باغیوں اور مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں حوثیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ظہران گورنر کے علاقے سیر کے قریب بھی سرحد پر الربوعہ کے مقام پر حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کی سعودی سیکیورٹی فوسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں