شام کے بحران پر روس کے ساتھ مشاورت جاری ہے: عادل الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے باور کرایا ہے کہ شامی بحران کے حوالے سے مملکت اور روس کے نقطہ ہائے نظر میں اختلاف مشترکہ تعاون پر اثر انداز نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام کے معاملے پر دونوں ملکوں کے نقطہ ہائے نظر کو قریب لانے کے لیے کوآرڈی نیشن اور مشاورت جاری ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے استفسار کا جواب دیتے ہوئے الجبیر نے واضح کیا کہ مملکت روس کے ساتھ کئی شعبوں میں بہترین تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ شامی صدر بشار الاسد کا رخصت ہونا جانبین کے بیچ اختلاف کا مرکزی نقطہ ہے۔ سعودی وزیر خارجہ اس سے پہلے باور کراچکے ہیں کہ ہمارا مقصد اب بھی ایسے پرامن حل تک پہنچنے کی کوشش کرنا ہے، جس کے نتیجے میں بشار حکومت بے دخل ہو سکے، تاہم فوجی آپشن ابھی تک قائم ہے اور شامی اپوزیشن کی سپورٹ بھی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں