.

شام: ادلب میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام عملہ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کا ایک ہیلی کاپٹر شام کے شمال میں ادلب کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار عملے کے تمام ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 افراد اور 2 افسران سوار تھے۔

ادھر شامی کارکنان نے کہا ہے کہ ادلب کے نواحی علاقے تل الطوقان میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 4 روسی اہل کار ہلاک ہو گئے۔

اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق کی تھی کہ گر کر تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 ماڈل کا تھا اور 5 افراد پر مشتمل عملہ ابھی تک لاپتہ ہے۔