حلب میں بشار نے 6 ہسپتالوں کو نشانہ بنایا : بین الاقوامی تنظیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بین الاقوامی تنظیم " ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز" نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی سرکاری فوج نے حلب میں 6 ہسپتالوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

بیان میں باور کرایا گیا ہے شہر کے ہسپتالوں پر ہونے والے حملے جنگی جرائم کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہسپتالوں کو جولائی کے آخری ہفتے بالخصوص 23 سے 31 جولائی کے درمیان نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم نے بمباری ، دھماکوں اور علاقے میں انسانی امداد کی قلت جاری رہنے کی صورت میں ایک بڑے المیے سے خبردار کیا ہے۔

علاوہ ازیں تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے دوران 265 طبی تنصیبات پر 370 سے زیادہ حملوں اور طبی سیکٹر میں کام کرنے والے 750 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں