اسدی فوج کا جیل پر دھاوا، تشدد سے چار قیدی ہلاک متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے سویداء نامی جیل پر دھاوا بول کر وہاں پر موجود قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چار قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

العربیہ نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق اسدی فوج کے اہلکاروں سے سویدا جیل میں داخل ہوتے ہی قیدیوں پر گولیاں برسا دی جس کے نتیجے میں چار قیدی ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ سویدا جیل کے قیدیوں نے چند روز جیل انتظامیہ کے ظالمانہ رویے اور قیدیوں کو دمشق کی ایک جیل میں لے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج سول نافرمانی کا اعلان کیا تھا۔

اسدی فوج کی جانب سے تازہ کارروائی کو قیدیوں کی سول نافرمانی کی سزا دینے کی کوشش قرار دیا جا رہاہے۔ شامی فوج کے جیل میں داخل ہونے اور چار قیدیوں کو ہلاک کرنے کے واقعے کے بعد جیل میں خوف و ہراس کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

ذرائع ابلاغ میں اطلاعات آئی تھیں کہ سویداء جیل کے قیدیوں نے نافرمانی کا اعلان اس وقت کیا جب اسدی فوج نے جیل کے 1000 قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیے دمشق کی ایک جیل میں منتقل کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں