کویت : دہشت گردی کی منصوبہ بندی ، فلپینی داعشی خاتون گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت میں سکیورٹی اداروں نے جمعے کے روز داعش تنظیم سے تعلق رکھنے اور دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام ایک فلپینی خاتون کو گرفتار کر لیا۔

کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ "سکیورٹی ادارے ملزمہ ليناوی في ازولو پیسکائدا کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمہ کا سن پیدائش 1984 ہے اور اس کے پاس فلپائن کی شہریت ہے۔ ملزمہ پر دہشت گرد تنظیم داعش کی بیعت اور ایک دہشت گرد کارروائی کرنے کی تیاری کا الزام ہے"۔

بیان کے مطابق مجاز سکیورٹی اداروں نے ملزمہ کے زیرانتظام ایک الکٹرونک اکاؤنٹ کا بھی پتہ چلایا ہے۔ یہ خاتون گھریلو خادمہ کے ویزے پر جون میں کویت میں داخل ہوئی اور اس کے بعد لیبیا میں داعش تنظیم کے ساتھ رابطے اور معلومات کے تبادلے کے لیے سرگرم رہی۔ سکیورٹی اداروں کی کڑی نگرانی سے بچنے کے لیے اس نے مختلف نام اور کنیتوں کا استعمال کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے واضح ثبوتوں کا سامنا کرنے کے بعد اقرار کیا ہے کہ وہ موقع ملنے اور مطلوبہ وسائل کی دستیابی پر فوری طور کسی بھی دہشت گرد کارروائی کے لیے تیار تھی۔ کارروائی میں کویتی سماج کے ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جانا تھا جس کا مقصد ملک میں امن و امان کو متزلزل کرنا اور فتنہ بھڑکانا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں