حلب میں بشار کی اسپیشل فورسز کا میجر جنرل ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام میں ہفتے کے روز حلب میں جاری لڑائی کے دوران بشار الاسد کی فوج کے میجر جنرل محمود عزیز حسن کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے۔

محمود عزیز کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ شامی حکومت کے زیر انتظام فوج میں "اسپیشل فورسز کا ایک کمانڈر" تھا۔

مذکورہ میجر جنرل حلب میں حالیہ معرکوں کے دوران بریگیڈیئر یاسر محسن اور بریگیڈیئر عمار ہوتی کے بعد مارا جانے والا شامی فوج کا سب سے بڑا اہل کار ہے۔

میجر جنرل محمود کا تعلق شام کے سربراہ بشار الاسد کے ہمنوا ملک کے ساحلی صوبے طرطوس کے ایک گاؤں "الاملس" سے ہے۔


مقبول خبریں اہم خبریں