سعودی توپخانے کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسزنے یمن کی سرحد سے متصل جازان کے سرحدی علاقے الحثیرہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی یمن سے متصل سرحدی پٹی پر اپاچی ہیلی کاپٹروں اور توپخانے سے حوثیوں کی خفیہ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسی دوران عرب ممالک کے طیاروں نے حرض ڈاریکٹوریٹ کے علاقے اور الطوال بری گذرگاہ کے آس پاس یمنی فوج کو کمک فراہم کرنے کے لیے باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ادھر یمن اور سعودی عرب کے درمیان علب گذرگاہ اور اس کے آس پاس کے مقامات پر گذشتہ دو روز سے حالات پرسکون ہیں۔ گذشتہ ہفتے اس علاقے میں حوثیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دسیوں باغیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

سرحدی علاقے نجران میں بھی گذشتہ روز باغیوں کے خلاف ایک کارروائی میں کم سے کم 40 حوثیوں کو ہلاک کیا گیا جس کے بعد دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوششیں رُک گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں