.

خادم حرمین شریفین کی یوم آزادی پرپاکستانی قوم کو مبارک باد

پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعاؤں کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یوم آزادی کےموقع پرصدر پاکستان ممنون حسین کے نام بھیجے گئے ایک برقی مراسلے میں انھیں قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

اس تہینی پیغام میں سعودی فرمانروا نے پاکستان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد دی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ پیغام میں پاکستان کی فلاح وبہبود اور اس کی دن دگنی رات چگنی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ہے۔