یمن : عدن میں القاعدہ کا خطرنک ترین مطلوب گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے شہر عدن میں پولیس نے المنصورہ کے علاقے میں کار بم دھماکے کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے اس میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ القاعدہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں ایک عبودی نامی شخص بھی شامل ہے جو القاعدہ تنظیم کا کمانڈر اور عدن میں دھماکوں اور قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سبب سیکورٹی اداروں کو مطلوب خطرناک ترین دہشت گردوں میں سے ایک ہے۔

مذکورہ شخص کو المنصورہ کے علاقے میں دھماکا کرنے سے قبل ہی مشروبات کی ایک فیکٹری کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق دیگر ملزمان نے علاقے میں دھماکے کے لیے گولہ بارود سے بھری گاڑی تیار کرنے کا اعتراف کر لیا۔

ادھر ابین میں یمنی فوج نے دو شہروں زنجبار اور جعار سے القاعدہ تنظیم کے عناصر کو نکال دینے کے بعد وہاں اپنے دستے متعین کردیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یمنی فوج نے مشرق میں شقراء شہر کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے جہاں القاعدہ کے زیر انتظام تنظیم انصار الشریعہ کے عناصر موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں