شام : شہریوں کو انسانی ڈھال بنانے والے داعشیوں کا تعاقب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

داعش تنظیم کے خلاف امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان کرنل کرس گارور کا کہنا ہے کہ اتحاد اس وقت داعش تنظیم کے 100 سے 200 ارکان کا تعاقب کر رہا ہے جنہوں نے منبج شہر سے فرار ہونے کے لیے پہلے وہاں کے شہریوں کو اغوا کر کے گاڑیوں اور ٹرکوں میں ڈالا اور پھر انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

گارور کے مطابق فرار کی کارروائیوں کے دوران تمام گاڑیوں میں مسلح عناصر کے ساتھ شہریوں کو دیکھا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے شہریوں کے جانی نقصان سے بچنے کے لیے شدت پسندوں کے ساتھ عدم تصادم کا راستہ اپنایا۔

گارور نے باور کرایا کہ اتحاد ان عناصر کا تعاقب جاری رکھے گا تاہم انہوں نے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قافلے میں موجود سیکڑوں شہریوں کو رہا کرا لیا گیا جب ک دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں