یمن : صنعاء میں ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر اتحادی بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب فوجی اتحاد کے طیاروں نے یمن میں نہم کے علاقے میں حوثی ملیشیاؤں کے ایک لیڈر کے گھر اور صنعاء کے وسط میں باغیوں کے دو عسکری کیمپوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ کارروائی کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

اتحادی طیاروں نے صنعاء کے شمال مشرق میں واقع علاقے نقیل بن غیلان میں حوثی ملشیاؤں کے عسکری ٹھکانوں پر بھی شدید بم باری کی۔

دوسری جانب باغی حوثی ملیشیاؤں نے البیضاء صوبے کے شہر الصومعہ کے نواح میں متعدد دیہات کو کیٹوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں