.

امویوں کی نئی نسل کو بشار الاسد نے خون میں کیسے نہلایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی شہر حلب سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا پر سرگرم رضاکاروں نے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا ہے جس میں ایک زخمی بچہ ایمبولینس میں بیٹھا دکھائی دے رہا ہے۔

العربیہ کے برادر نیوز چینل الحدث کے مطابق حلب کی القاطرجی کالونی کے رہائشی اس نامعلوم بچے کے گھر پر شامی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی جس میں وہ اپنے دوسرے گھر والوں سمیت زخمی ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بمباری سے زخمی ہونے والا ننھا پھول انتہائی خوفزدہ اور سھما ہوا ہے۔ وہ اپنے ہاتھ سے سر میں لگنے والا زخم سہلا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امدادی کارکنوں نے ننھے مضروب کے تباہ شدہ مکان سے اس کے دیگر اہل خانہ کو بھی زخمی حالت میں اسی ایمبولینس میں منتقل کیا جہاں یہ بچہ اپنے زخم سہلا رہا تھا۔