شام : آتش خیز بموں کے حملے میں داریا کا ہسپتال تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی کارکنان کی جانب سے ایک نئی وڈیو منظر پر لائی گئی ہے جس میں داریا شہر میں موجود واحد فیلڈ ہسپتال میں شدید آتش زدگی اور تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ہسپتال کی عمارت کو بشار الاسد کی فوج کے طیاروں نے بم باری کا نشانہ بنایا۔ کہا جا رہا ہے کہ بم باری میں انتہائی آتش خیز نیپام بموں کا استعمال کیا گیا ہے۔

شامی حکومت کے طیاروں نے اگست کے اوائل میں بھی داریا شہر پر 24 گھنٹوں کی مدت کے اندر 20 سے زیادہ دھماکا خیز ڈرم گرائے تھے۔ ان ڈرموں میں انتہائی آتش خیز مادہ نیپام بھرا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اس مواد کا استعمال بین الاقوامی قانون کے مطابق ممنوع ہے۔

داریا میں ذرائع نے بتایا ہے کہ بم باری تین لڑاکا طیاروں کے ذریعے کی گئی۔ اسی دوران بڑی تعداد میں مارٹر گولے بھی داغے گئے تاکہ اہل علاقہ کو نیپام ڈرموں کے نتیجے میں لگنے والی آگ بجھانے سے روکا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں