سیاح پر غضب ناک مگرمچھ نے تربیت کار کی انگلی چبا ڈالی !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا ریاست کولوراڈو کے ایک چڑیا گھر میں موجود سیاح کو کسی طور یہ توقع نہ تھی کہ اس کے مگرمچھ پر بیٹھنے والے دلچسپ لمحے کا انجام اتنا الم ناک ہوگا۔ ناں باز قسم کے سیاح نے سوچا تھا کہ چھ فٹ لمبے مگرمچھ کے ساتھ وڈیوکلپ بنالے تاکہ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرے۔

ہوا یہ کہ مگرمچھ کا تربیت کار اور اس کی ایک ساتھی خاتون مل کر سیاح کو مگرمچھ کی کمر پر بیٹھنے کا طریقہ سمجھا رہے تھے۔ تاہم یہ بات واضح ہے کہ مگرمچھ کو یہ حرکت پسند نہ آئی اور اس نے مزاحمت کرتے ہوئے پہلے تو سیاح کو اپنی کمر سے نیچے گرایا اور پھر تربیت کار کی انگلی بھی چبا ڈالی۔ وڈیو کلپ کے اختتام پر تربیت کار کی چیخ کی آواز سنی جا سکتی ہے۔

برطانوی اخبار " ڈیلی میل" کے مطابق ڈاکٹروں نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تربیت کار کی کٹی ہوئی انگلی کو آپریشن کے ذریعے ٹھیک کردیا۔

سوشل میڈیا پر اس وڈیو کلپ کو وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں