سعودی سرحد کے مقابل حوثیوں کو نشانہ بنائے جانے کی تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی مشترکہ افواج کی جانب سے یمن کے ساتھ سرحدی علاقوں میں کارروائی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے عناصر کو مملکت میں دراندازی سے روکا جا سکے۔

"العربیہ" نیوز چینل کو موصول ہونے والی تصاویر میں سعوی افواج کی جانب سے مملکت کی جنوبی سرحد کے مقابل علاقے میں ملیشیاؤں کے ارکان کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سعودی مسلح افواج کا اس وقت جنوبی سرحد کی پوری پٹی پر کنٹرول ہے۔

عسکری قیادت کے مطابق سعودی عرب کی سرحد ریڈ لائن ہے اور کسی کو بھی اسے پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ ایک واضح پیغام ہے جس پر سعودی مسلح افواج عسکری طور عمل درامد کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے دراندازی کی کارروائیوں کو پسپا کیا گیا اور اور متعدد بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں